الحجامہ
Cupping Therapy
قدیم طریقہ علاج جدید سہولتوں کے ساتھ
حجامہ کیا ہے ؟؟؟؟
یہ قدیم طرز علاج ہے جسم کے کسی حصے پر کپ ( پچھنا) لگا کر خلاء
یعنی Partial vacuum پیدا کیا جا تا ہے جس کی وجہ سے اس حصہ پر مقامی ہیجان خون Localized Congestion واقع ہوتا ہے ۔ کچھ لمحہ بعد کپ کو نکالا جاتا ہے اور اس مقام پر بغیر کسی تکلیف کے فاسد خون کا اخراج کیا جاتا ہے
حجامہ کی وجہ سے کھنچاؤ اور گرمی پیدا ہوتی ہے وہ ان نظاموں کو درست
کرتی ہے جس کی وجہ سے آسانی سے مریض کوآرام ملتا ہے اور شفایاب ہوتا ہے ۔
حجامہ کے تین اقسام ہیں ۔
1 تر حجامہ .... Wet cupping
2 خشک حجامہ...... Dry Cupping
3حجامہ مساج ...Cupping Massage
سنت رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
پچھنا لگانا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سنت ہے اور ایک بہترین علاج بھی
ہے ۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خود پچھنے لگوائے اور دوسروں کو
ترغیب دی ۔بے شک حجامہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی عظیم وصیت ہے امام
بخاری ؒ نے اپنی صحیح میں حجامہ پر پانچ ابواب لائے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ
کہ اپنی امت سے کہیں کہ وہ پچھنے لگوائیں۔
حَدَّثَنَا جُبَارَةُ بْنُ الْمُغَلِّسِ حَدَّثَنَا کَثِيرُ بْنُ سُلَيْمٍ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا مَرَرْتُ لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِي بِمَلَإٍ إِلَّا قَالُوا يَا مُحَمَّدُ مُرْ أُمَّتَکَ بِالْحِجَامَةِ ترجمہ:حبارہ بن مغلس، کثیر بن سلیم، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالٰیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا شب معراج میں جس جماعت کے پاس سے بھی میں گزرا اس نے یہی کہا اے محمد! اپنی امت کو پچھنے لگانے کا حکم فرمائیے سنن ابن ماجہ :جلد سوم، باب طب:حدیث نمبر 360۔ |
حَدَّثَنَا أَبُو بِشْرٍ بَکْرُ بْنُ خَلَفٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ مَنْصُورٍ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نِعْمَ الْعَبْدُ الْحَجَّامُ يَذْهَبُ بِالدَّمِ وَيُخِفُّ الصُّلْبَ وَيَجْلُو الْبَصَرَ ترجمہ: ابوبشربکر بن خلف، عبدالاعلی، عباد بن منصور، عکرمہ، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالٰیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اچھا ہے وہ بندہ جو پچھنے لگاتا ہے۔ خون نکال دیتا ہے۔ کمر ہلکی کر دیتا ہے اور بینائی کو جلاء بخشتا ہے۔ سنن ابن ماجہ:جلد سوم، طب کا بیان:حدیث نمبر 359 استعمال
پچھنا ایک قدیم علاج ہے جو کہ بہت مفید ہے ۔یہ گرم اور سرد دونوں علاقوں میں مفید ہے۔ چین کا یہ قومی علاج ہے اور پورے ملک میں یہ علاج کیا جاتا ہے۔ یہ عرب ممالک کے علاوہ جنوب مشرقی ایشیاء کے ملکوں میں بھی رائج ہے۔ امریکہ اور یورپ کے یونیورسٹیوں میں ان طلباء کو جو آلٹرنیٹیو میڈیسن پڑھ رہے ہیں حجامہ پڑھایا اور سکھایا جاتا ہے۔
فوائد
صحت یاب لوگ بھی حجامہ کرا سکتے ہیں ۔ کیونکہ یہ سنت ہے اور اس میں بیماریوں سے روک ہے۔
|
No comments:
Post a Comment